ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بارش کو دیکھتے ہوئے جامع مساجد میں ہی عیدالفطرکی نماز دوگانہ ادا کرنے کا فیصلہ

بھٹکل میں بارش کو دیکھتے ہوئے جامع مساجد میں ہی عیدالفطرکی نماز دوگانہ ادا کرنے کا فیصلہ

Sun, 26 Jun 2016 15:07:10  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 26 جون (ایس او نیوز)بھٹکل میں امسال موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے شہر کی تمام جامع مساجد میں ہی عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل عیدگاہ کمیٹی کے نائب سکریٹری جناب جیلانی صدیقہ نے دی ۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سنیچر کو ہوئی عیدگاہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا جس کی صدارت جناب سید حسن سقاف صاحب کررہے تھے۔

جناب جیلانی صدیقہ نے بتایا کہ بھٹکل کی جامع مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ٹائمنگ اس طرح ہوں گی:

جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد اور نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد : صبح ٹھیک 7:45

مدینہ جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد اور مسجد بلال، موگلی ہونڈا: 8:00 

بھٹکل کی دیگرجمعہ مساجد میں: 8:15

 


Share: